ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس،لائسنس فیس کم کرنیکا مطالبہ

ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس،لائسنس فیس کم کرنیکا مطالبہ

لاہور(جنرل رپورٹر) ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس ،محکمہ خوراک سے لائسنس اور ڈاکٹری فیس کم کرنے کا مطالبہ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین واحد کاشمیری نے کہا کہ سبزی منڈی،اکبری منڈی،اندرون شہر اور دوسرے محنت مزدوری کے اڈوں پر چارپائیاں اور زمین پر چٹائی بچھا کر مزدوروں کو کھانا مہیا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہوٹلوں کو درجہ اول دوئم اور سوئم کیٹیگری میں تقسیم کرنے کے اعلان پر بھی تاحال عمل نہیں ہو سکا ۔انہوں نے وزیر خوراک بلال یاسین اور ڈی جی فود اتھارٹی نور الامین مینگل سے اپیل کی کہ خدارا مہنگائی کے اس دور میں ہوٹلوں کو کیٹیگری میں تقسیم کیا جائے اور فیسوں میں کمی کی جائے۔

واحد کاشمیری

مزید : میٹروپولیٹن 1