معاشرے کی ترقی کا دارومدار خواتین کی فلاح و بہبود پر ہے،بیگم بیلم حسنین

معاشرے کی ترقی کا دارومدار خواتین کی فلاح و بہبود پر ہے،بیگم بیلم حسنین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی کی ممبرقومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ معاشرے کی ترقی کا دارومدارخواتین کی فلاح وبہبود پر ہے اورخواتین کومعاشی طورپرمضبوط بنائے بغیرپاکستان کی ترقی ممکن نہیں ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سکولوں کے نصاب میں مردوں اورخواتین کے درمیان مساوات پرمبنی اسباق شامل کیے جائیں اورتعلیمی وسرکاری اداروں میں ہنگامی بنیادوں پرڈے کیئرسینٹرقائم کیے جائیں تاکہ شادی شدہ خواتین اپنے ان میں بحفاظت چھوڑ کراپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک بھرمیں ہرپولیس اسٹیشن میں خواتین کے ہیلتھ ڈیسک ،خواتین کی شکایات کے ازالے کیلئے ٹال فری نمبر،ملک بھرکے اضلاع میں فیملی کورٹ کمپلیکس،فیملی لاز ، اصلاحات اوربچیوں کی رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی کیلئے رجسٹریشن فیس کا خاتمہ کرکے ہوم بیسڈ ورکربلخصوص خواتین کے تحفظ کویقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کے حوالے سے ٹیکنکل ایجوکیشن کوفروغ دینے کیلئے اقدامات کرے ،لیبرکالونیوں میں ہاتھ سے بنے کپڑوں،جیولری اورہینڈی کرافٹ کی فروخت کیلئے کاٹیج ولیج قائم کیے جائیں ۔
بیلم حسنین

Back to Conv