فلپائن کاحماس کے گرفتار راکٹ سائنس دان کو بے دخل کر نے کا اعلان

فلپائن کاحماس کے گرفتار راکٹ سائنس دان کو بے دخل کر نے کا اعلان

منیلا (این این آئی)فلپائن نے ایک ادھیڑ عمر کے عراقی شہری کو ملک سے بے دخل کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس عراقی کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کا راکٹ سائنس دان قرار دیا جاتا ہے اور ان پر اسرائیل کی جانب چلائے جانے والے راکٹوں اور میزائلوں کی تیاری میں مدد دینے کا الزام ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلپائن کے پولیس سربراہ رونالڈ ڈیلا روسا نے منیلا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق نے فلپائنی حکام کو تاجا محمد الجبوری کی ملک میں موجودگی کی ا طلاع دی تھی۔

اور انھیں اتوار کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔البتہ پولیس سربراہ نے واضح کیا ہے کہ الجبوری کی گرفتاری ویزا کے مسائل کی وجہ سے عمل میں آئی ہے اور ان کے خلاف کسی جنگی سرگرمی میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ان کا کہنا تھا کہ الجبوری کے ویزا کی میعاد ختم ہوچکی تھی اور وہ فلپائن میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے ۔اس لیے انھیں ملک سے بے دخل کیا جارہا ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...