قابض فوج کی فائرنگ، گولی کم سن فلسطینی کی کھوپڑی میں پیوست

قابض فوج کی فائرنگ، گولی کم سن فلسطینی کی کھوپڑی میں پیوست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب(این این آئی) اردن کے شمالی علاقے میں قابض اسرائیلی فوج کی مشقوں کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک کم سن فلسطینی بچہ شدید زخمی ہوگیا۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک گولی 3 سالہ یاسر ابو عرام کی کھوپڑی میں پیوست ہوگئی جس نے سر میں سوراخ کرڈالا۔عرب ٹی وی کے مطابق یاسر ابو عرام کو آٹھ جنوری کو گولی ماری گئی جس کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں رفیدیا اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ مسلسل زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی اور صہیونی حکام دونوں ہی معصوم اور کم سن بچے کے علاج کے معاملے میں مجرمانہ لاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں جس پر بچے کے والدین سراپا احتجاج ہیں۔
زخمی بچے کے دادا نے بتایا رفیدیا اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ان کے پاس بچے کے سرسے گولی نکالنے کی ٹیکنالوجی اور دیگر طبی آلات نہیں ہیں تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ بچے کا زخم خطرناک ہے جو اس کے لیے کسی بھی وقت جان لیوا ہوسکتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -