بین الکوریائی رابطے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے آغاز میں مددگار ہو سکتے ہیں، جنوبی کوریا

بین الکوریائی رابطے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے آغاز میں مددگار ہو سکتے ہیں، ...

سیؤل(این این آئی)جنوبی کوریا کے صدر مْون جے اِن نے کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں نئے رابطے امریکا کے ساتھ مذاکراتی عمل کے بند دروازے کھول سکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ موجودہ رابطوں کا خوشگوار مْوڈ کب تک برقرار رہتا ہے۔ صدر مون کے مطابق مذاکراتی سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے ہمت اور دانش مندی کی ضرورت ہے اور اس کا تسلسل سرمائی اولمپکس کے بعد بھی جاری رکھنے سے ہی بات آگے بڑھے گی۔ جنوبی کوریا کے صدر کا یہ بیان شمالی کوریائی وفد کی آمد کے تناظر میں ہے۔ اکیس جنوری کو شمالی کوریا کا ایک وفد جنوبی کوریا دو روز کے لیے پہنچا تھا۔

 

مزید : عالمی منظر