زینب کے قاتلوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے ،اعجاز چوہدری

زینب کے قاتلوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے ،اعجاز چوہدری

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے اپنی رہائش گاہ پر سپورٹس اینڈ فیڈریشن کے عہدیداران کو نوٹیفکیشن دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زینب کے قاتلوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے ، قصور میں پہلے ہی واقعہ کا ملزم گرفتار ہو جاتا تو دیگر معصوم بچیاں اپنی جانوں سے ہاتھ نہ دھوتی ، پنجاب میں جنگل کا قانون نافذ ہے ، قصور میں معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتیوں کے واقعات میں اضافہ حکومت پنجاب کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے ، پنجاب پولیس اور پنجاب حکومت عوام کے جان ، مال اور عزت کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہے ، معصوم زینب کے قتل نے پاکستانی قوم کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ ، پنجاب میں معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی اور کراچی میں پے در درپے نوجوانوں کے قتل کے واقعات نے سندھ اور پنجاب حکومت کی نام نہاد گڈ گورنس کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے ، حکمرانوں کو ایسے افسوس ناک واقعات کی روک تھام کے لئے سخت سے سخت قوانین بنانے ہونگے ، پنجاب پولیس کو شہباز شریف نے اپنا ذاتی ملازم سمجھ رکھا ہے کے پی کے پولیس کی طرح پنجاب پولیس میں بھی سیاسی مداخلت ختم کی جائے ۔

، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی پہلی نیب میں طلبی پر ہی چہرے سے ہواہیاں اڑی ہوئی تھی شہباز شریف نیب پر تنقید کرنے کے بجائے اربوں کھربوں روپے کی لوٹ مار کا حساب دیں ، شہباز شریف نے صوبے میں پنجاب میں لوٹ مار مچا رکھی ہے ، انہوں نے کہا کہ سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کی ٹیم عمر خیام کی قیادت میں تنظیمی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے میں نئے عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اس موقع پر عمر خیام ، فیاض بھٹی ، عاطف نیازی، چوہدری عبیدالرحمان، ملک فاروق، عرفان بٹ، عدیل جوئیہ،میاں عثمان ، فاطمہ عثمان، صبا بٹ ، عرفان احمد ، اشتیا ق ملک موجود تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...