یو ای ٹی میں کتاب میلہ کا افتتاح

یو ای ٹی میں کتاب میلہ کا افتتاح

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں جامعہ کی نیشنل لائبریری آف انجنیئرنگ سائنسز کے زیر اہتمام دو روزو کتاب میلہ کا باقاعدہ افتتا ح ہو گیا ہے ۔ افتتاحی تقریب میں چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجو کیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین اور منسٹر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے طلباء اور فیکلٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کتاب خدشات کو دور کر کے علم کو مستند کرتی ہے اور طالب علم کو مختلف اشیاء اور ان سے وابستہ نظریات کو مختلف جہتوں سے سمجھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

اس لیئے ضروری ہے کہ کتاب سے دائمی رشتہ قائم کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیق کے پھیلاؤ اور نئے شعبوں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے کتاب اور طلبہ کا تعلق مضبوط ہونا نہایت ضروری ہے جس سے علم کے پھیلاؤ کو بھی سہل بنانے کے ساتھ ساتھ سیکھنے اور مشاہدہ کرنے کی طرف اہم پیش رفت ہوتی ہیں۔ اس موقع پر چیف لائبریرین ڈاکٹر اعجاز معراج نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے نامور پبلشرز نے اس کتاب میلہ میں شرکت کی اوررعایتی قیمت پر کتابوں کی قیمتوں پرفراہم کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ کتب میلہ مصنفین، پبلشر اور محققین کے لئے اہم پلیٹ فارم ہوتا ہے جہاں انہیں قارئین کی توجہ اپنی جانب کرواسکتے ہیں ۔ چیف لائبریرین نے مزید کہا کہ مختلف موضوعات پر مبنی نئی کتابوں کو جامعہ کی لائبریری میں شامل کرنے سے لائبریری کی قدرو قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے اور ساتھ ہی الیکٹرانک کتب کی تعداد میں بھی بڑھائی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ یہ میلہ آج سہ پہر 5بجے اختتام پذیر ہوگا۔#

مزید : میٹروپولیٹن 4