المحمدیہ سٹوڈنٹس کے انجینئر عبدالحنان خالدنئے مسؤل مقرر

المحمدیہ سٹوڈنٹس کے انجینئر عبدالحنان خالدنئے مسؤل مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے نئے مسؤل انجینئر عبدالحنان خالد ہوں گے۔اس بات کا فیصلہ مرکزی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ المحمدیہ سٹوڈنٹس کے مرکزی دفتر میں ہونے والی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں طویل غوروخوض کے بعد اس بات کا اعلان کیا گیا۔ عبدالحنان خالد اس سے قبل المحمدیہ سٹوڈنٹس فیصل آباد، جنوبی پنجاب زون، وسطی پنجاب زون ، رابطہ و تنظیم و دیگر اہم ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ انجینئرعبدالحنان خالد نیچشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد سے گریجوایٹ ہیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ المحمدیہ سٹوڈنٹس ملک بھر میں طلبا کی کردار سازی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ طلبا میں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے ذریعے نظریہ پاکستان اور اسلام سے محبت ابھارنے کے لیے ہماری کاوش جاری رہے گی۔

انہوں نے بعد ازاں المحمدیہ سٹوڈنٹس کی مرکزی کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں اہم تنظیمی فیصلے بھی کیے گئے۔