باب پاکستان منصوبہ کے فنڈز دیگرپراجیکٹس پر خرچ کر دیئے گئے، سعدیہ سہیل
لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق قومی ورثہ باب پاکستان منصوبہ کے فنڈز دیگر منصوبوں پر خرچ کر دیئے گئے۔ پی ایچ اے کو منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے سپلیمنٹری گرانٹ کی ضرورت پڑ گئی۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ورثہ باب پاکستان کے افتتاح کے بعد خزانے پر نظر ڈالی گئی تو چشم کشا انکشافات منظر عام پر آ گئے۔ قومی ورثہ کے تحفظ کے لئے رکھے گئے فنڈز دیگر من صوبوں پر خرچ کر دیئے گئے جبکہ پی ایچ اے نے باب پاکستان منصوبہ کر ترجیحی پروگرام میں شامل نہ کیا۔ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے رواں مالی سال کے بجٹ میں پنجاب حکومت کے احکامات پر باب پاکستان کی بحالی کے لئے 2ارب 50 کروڑ کا منصوبہ بنایا گیا مگر بحالی کے لئے کثیر فنڈز 2018 کے بجائے 2019 کے لئے مختص کئے گئے۔