بائیو سیفٹی اور بائیو سیکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے ورکشاپ
لاہور( ایجوکیشن رپورٹر)ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان میں بائیو سیفٹی اور بائیو سیکیورٹی کے اصول اور اقدامات کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ منعقد کی گئی۔ورچوئل یونیورسٹی کے مالیکیولربائیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ہونے والی اس کانفرنس میں جراثیمی اور کیمیائی مادوں کی ترسیل کے حفاظتی اقدامات اور لیبارٹریوں میں کام کے دوران حفاظتی تدابیر کی نئی تکنیک، عملی استعمال، ہنگامی حالت سے نپٹنا، حفاظتی لباس اور فاسد مادوں کو بحفاظت ٹھکانے لگانے کے تدابیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پرڈاکٹر مسرورالہی بابر مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پرنامور بائیو سیفٹی ایکسپرٹ شیخ ثاقب نے حفاظتی تدابیر پر خصوصی لیکچردیا۔اس موقع پرمختلف جامعات کے نمائندگان، ماہرین اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔