سوائن فلو سے ہلاکتوں کے ذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب ہیں،فرخ مون

سوائن فلو سے ہلاکتوں کے ذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب ہیں،فرخ مون

لاہور( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ پنجاب کے غریب عوام صحت کی بنیادی سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے موت کے منہ میں جارہے ہیں سوائن فلو سے ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ دار وزیراعلی پنجاب ہیں ۔

جن کواپنی کمیشن کا مال بچانے کی توفکرہے مگرغریب عوام کی نہیں۔

،شوبازشریف نے پنجاب کی عوام کو محرومیوں اوربیماریوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔

۔فرخ جاوید مون نے کہا کہ کرپٹ حکمران غریبوں کا خون چوس رہے ہیں اورپچھلے پنتیس برس سے گدھ کی طرح ملک کونوچ کراپنی تجوریاں بھررہے ہیں،شریف خاندان کی بادشاہت نے ساڑھے چار سالہ دور میں عوام کو کرپشن،غربت،مہنگائی،لوڈشیڈنگ،بے روزگاری اورلاقانونیت جیسے تحفے دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو محرومی اور مایوسی کے اندھیروں میں دھکیلنے والے قوم کے اصل مجرم ہیں ان مجرموں سے اگلا پچھلا حساب بے باق کرنے کے لیے آئندہ انتخابات میں نوجوان جو ق درجوق پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچیں اورکرپشن کے اژدھوں سے ملک بچانے کیلئے بلے کے نشان پرمہرلگا کرعمران خان جیسے ایمانداراورنڈرشخص کووزیراعظم بنائیں تاکہ پاکستان کوکرپشن،جاتی امراکی بادشاہت اورآئی ایم ایف کی غلامی سے نجات دلائی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...