چودھری عاطف رفیق پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ لاہور کے صدر مقرر

چودھری عاطف رفیق پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ لاہور کے صدر مقرر

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے متحرک اور سنیئر جیالے چودھری عاطف رفیق کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈسٹرکٹ لاہور کا صدر مقرر کردیا ہے ان کی تقرری کا یہ نوٹفکیشن گزشتہ روز پیپلز پارٹی پنجاب آفس میں پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی صدارت میں لاہور اور پنجاب تنظیم کے مشترکہ اجلاس میں انہیں دیا گیا ۔

اس موقع پر چودھری عاطف رفیق کا کہنا تھا کہ وہ اپنے قائدین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں پورا اتریں گے۔

اور قمر زمان کائرہ اور حاجی عزیز الرحمن چن کی قیادت میں لاہور میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے وہ قیادت کے اعتماد پر پورااتریں گے اور قیادت کو مایوس نہیں کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...