حاجی نعیم کی محمد علی میاں کے ساتھ ملاقات وزیر اعلیٰ کا مشیر بننے پرمبارکباد

حاجی نعیم کی محمد علی میاں کے ساتھ ملاقات وزیر اعلیٰ کا مشیر بننے پرمبارکباد

لاہور (جنرل رپورٹر )مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کے نائب صدرحاجی ملک محمد نعیم کی وزیر اعلیٰ کے نو منتخب مشیر محمد علی میاں کے ساتھ ملاقات ،عہدہ ملنے پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے حاجی ملک محمد نعیم نے کہا کہ محمد علی میاں کی شخصیت لفظوں کی محتاج نہیں لاہور بھر کی تاجر برادری کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں ۔ 8 کلب میں قائم ہونا والا آفس تاجروں کی آواز ثابت ہوا ہے ۔

رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف کی شخصیت بھی قابل ستائش ہے جنہوں نے محمد علی میاں جیسے مدبر اور جہاندیدہ انسان کا انتخاب کیا ، تاجروں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل ان کی دہلیزپر حل ہونا خراج تحسین کے لائق ہے ۔

محمد علی میاں

مزید : میٹروپولیٹن 4