قانون تحفظ ختم نبوت میں ترمیم عالمی وملکی خفیہ ہاتھ کارفرما تھے، عبداللطیف خالد

قانون تحفظ ختم نبوت میں ترمیم عالمی وملکی خفیہ ہاتھ کارفرما تھے، عبداللطیف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے تحریک انصاف کے ایم این اے مراد سعید کی جانب سے ختم نبوت قانون میں ترمیم کی تحقیقاتی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کے لئے قومی اسمبلی میں تحریک التو اجمع کرانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس انتہائی اہمیت کے حامل اور حساس نوعیت کے مسئلے پر حکومت جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کررہی ہے جس سے حکومت کی بدنیتی عیاں ہوتی چلی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے قادیانیوں کی پشت پناہی کرکے خود اپنی ساکھ کو خراب کیاہے قانون تحفظ ختم نبوت میں ترمیم عالمی کفریہ ایجنڈے کی پشت پناہی کے ساتھ ملکی خفیہ ہاتھ کارفرما تھے۔

مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہ کہا اصل چیز حکومتی شخصیات کی طرف سے ختم نبوت پر ایمان ویقین اور قادیانیوں کا کفر نہیں بلکہ اصل چیز وہ پالیسی ہے جس سے قادیانیت نوازی ٹپکتی ہوئی نظر آرہی ہے ،انہوں نے کہا کہ اس وقت مختلف اداروں میں قادیانی اثرو رسوخ بڑھ چکا ہے جس کی وجہ سے قادیانی ملکی پالیسیوں پر اثر انداز ہوجاتے ہیں اور جب بات کی جاتی ہے تو حکمران اور مقتدر حلقے قادیانیت نوازی پر مبنی ان پالیسیوں کو بدلنے اور مسلمانوں کے جذبات کے مطابق ڈالنے کی بجائے کہتے ہیں کہ’’ ہماراتو عقیدہ ختم نبوت پر پختہ یقین ہے اور ہم تو قادیانیوں کو کافر سمجھتے ہیں ‘‘۔اس پر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ اسی کو کہتے ہیں سوال گندم جواب چنا ۔