شہباز شریف کے بیان سے مخالفوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا،مرزا جاوید

شہباز شریف کے بیان سے مخالفوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا،مرزا جاوید

رائیونڈ(نمائندہ پاکستان)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما ء وزیر اعلی کے مشیر مرزاجاوید نے کہا کہ وزیر اعلی ٰپنجاب میا ں شہباز شریف کا نیب میں پیشی کے دوران بیان ریکارڈ ہونے سے مخالفوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا،نواز گنڈا پور کہتے ہیں نیب کرپشن میں نہیں قتلوں میں طلب کرنا چاہئے تھا، ن لیگ کے خلاف سازشیں کرنے والوں کی لوٹ مار کی چھپائی ہوئی دولت دنیا کے آخری کونے سے واپس لانے کے عزم نے مخالفوں کی نیندیں حرام کر دیں،اب سازشی عناصربے نقاب ہو چکے ،ہیں ،عمران نیازی ، زرداری ، قادری اور مشرف گٹھ جوڑ نے عوامی امنگوں کا خون کیا ہے عوام کبھی معاف نہیں کریں گے، غیر جمہوری طرز عمل نے پاکستان کی ترقی میں روڑے اٹکائے ہیں ، وہ ان خیالات کا اظہارچنار کورٹس میں کارکنوں اور میڈیا سے کر رہے تھے ،انہوں نے مزید کہا کہ طاہر القادری کانام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

، ملک میں فساد برپا کرنے کا مائنڈ ماسٹر ہے یہ ہمشہ ملک دشمنوں کی چاپلوسی کر کرکے مال کماتااور چند دن سیاست چمکا کر پاکستان مخالف قوتوں کا آلا کار بن کر بیرون ملکوں سے مرعات حاصل کرتا ہے عمران نیازی،اورزرداری انصاف کے لئے نہیں بلکہ پنجاب حکونت کو کمزور کرنے کی پالسی پر گامزن ہیں ن لیگ سازشیوں کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور عوام شانہ بشانہ ساتھ ہے ،،،،،،

مزید : میٹروپولیٹن 4