حملہ آوروں کو ممکنہ طور پر اندرونی مدد حاصل تھی، افغان حکام

حملہ آوروں کو ممکنہ طور پر اندرونی مدد حاصل تھی، افغان حکام

کیف/کابل(این این آئی) افغان حکام نے کہاہے کہ ایسے خدشات سامنے آئے ہیں کہ حملہ آوروں کو اندرونی مدد حاصل تھی۔ادھر یوکرائن کی وزارت خارجہ کی طرف سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں چھ یوکرائنی شہری بھی شامل ہیں،جرمن ریڈیو کے مطابق افغان حکام نے بتایاکہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ حملہ آور ہفتہ 20 جنوری کی شب کس طرح اس ہوٹل کی سکیورٹی کو توڑنے میں کامیاب ہوئے۔ ہوٹل کی سکیورٹی تین ہفتے قبل ہی ایک پرائیویٹ کمپنی نے سنبھالی تھی۔ادھر یوکرائن کی وزارت خارجہ کی طرف سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں چھ یوکرائنی شہری بھی شامل ہیں۔

مزید : عالمی منظر