حوثیوں کو بھیجا جانے والا اسلحہ اور منشیات ضبط

حوثیوں کو بھیجا جانے والا اسلحہ اور منشیات ضبط

صنعاء(این این آئی)یمن کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مآرب گورنری میں ایک کارروائی کے دوران سوموار کو بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات ضبط کرلی۔ یہ اسلحہ اور منشیات صنعاء میں حوثی ملیشیا کو بھیجی جا رہی تھی۔عرب ٹی وی کے مطابق مآرب پولیس کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ کرنل لطف الدحومہ نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے نجد چیک پوسٹ سے ایک کار کی تلاشی کیدوران 86 کلو گرام حشیش برآمد کی ہے۔ یہ منشیات صنعاء میں حوثی ملیشیا کو بھجوائی جا رہی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں جمعہ کے روز مآرب ہی سے گولہ بارود 200 کلاشنکوفیں حوثی ملیشیا کو بھجوانے کی کوشش ناکام بنائی گئی تھی۔ یمنی پولیس کی جانب سے حوثیوں کو بھجوانے کی کوشش کے دوران ضبط کی گئی منشیات اور اسلحہ کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔خیال رہے کہ مآرب گورنری یمن کی آئینی حکومت کے زیرکنٹرول ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں۔ جب مآرب کی پولیس نے حوثی ملیشیا کو بھجوایا جانے والا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ اس سے قبل بھی سیکیورٹی فورسز اسلحہ اور گولہ بارود سے بھرے کئی ٹرک حوثی ملیشیا کو بھجوانے کی سازشیں ناکام بنائی ہیں۔

یمن میں حوثی ملیشیا کو یہ اسلحہ ایران اور اس کے حامی دہشت گرد گروپوں کی طرف سے بھیجا جاتا ہے۔

مزید : عالمی منظر