سیریل کلر جرمن نرس پر مزید 97 افراد کے قتل کے الزامات

سیریل کلر جرمن نرس پر مزید 97 افراد کے قتل کے الزامات

واشنگٹن(این این آئی)ایک جرمن مرد نرس جسے چھ مریضوں کو زہریلی ادویات دے کر ہلاک کرنے کے جرم میں عمر قید کا سامنا ہے، اب اسے مزید 97 افراد کو ہلاک کرنے کے الزامات کا سامنا کرنا ہو گا۔میڈیارپورٹس 41 سالہ نیلز ہؤگل کو دوسری عالمی جنگ کے بعد جرمن تاریخ کا سب سے بڑا سیریل کلر قرار دیا جا رہا ہے۔ ہؤگل نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے ایک ہسپتال میں مختلف افراد کو زہریلے ٹیکلے لگائے جو حرکت قلب بند ہونے کا سبب بنے۔ اس سے قبل ایک مقدمے میں اس پر چھ افراد کے قتل کے الزامات ثابت ہوئے تھے تاہم اس کے بعد استغاثہ نے سینکڑوں ہلاک شدگان کے جسموں کے نمونے حاصل کیے تھے، تاکہ ان کی موت کی اصل وجوہات معلوم ہو سکیں۔

مزید : عالمی منظر