امریکا کو برطانیہ کے ساتھ قیمتی تعلقات پر توجہ دینا چاہیے، ریکس ٹلرسن

امریکا کو برطانیہ کے ساتھ قیمتی تعلقات پر توجہ دینا چاہیے، ریکس ٹلرسن

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ امریکا کو برطانیہ کے ساتھ اپنے قیمتی تعلقات پر توجہ دینا چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹلرسن نے یہ بات لندن میں برطانوی وزیراعظم ٹیریزا مے اور وزیرخارجہ بورس جانسن سے ملاقات کے بعد کہی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ملاقات میں امریکی صدرٹرمپ کے دورہ لندن پر بھی گفتگو کی گئی،ٹلرسن کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کا اپنا مجوزہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ ٹرمپ کے اس دورے کی منسوخی کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان انتہائی قریبی تعلقات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

مزید : عالمی منظر