زنانہ لوازمات کی سعودی دکانوں پر ،68ہزار چھاپے

زنانہ لوازمات کی سعودی دکانوں پر ،68ہزار چھاپے

ریاض(این این آئی)وزارت محنت و سماجی بہبود کے ترجمان خالد ابا الخیل نے اعلان کیا ہے کہ زنانہ لوازمات کی دکانوں پر سعودی خواتین کی تقرری کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے 68 ہزار دکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ یہ عدادوشمار تین ماہ کے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق 54378 دکانداروں نے سعودائزیشن کے فیصلے پر عملدرآمد کیا ۔ یہ کل دکانوں کا 80 فیصد ہیں ۔جبکہ 13525 دکانوں نے زنانہ لوازمات فروخت کرنے کیلئے سعودی خواتین کی تقرری کا فیصلہ نافذ نہیں کیا۔ ان کا تناسب 20 فیصد کے لگ بھگ ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کی بابت ضروری کارروائی کرلی گئی۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...