یروشلم سے متعلق امریکی فیصلے پر اردن کے پھر تحفظات
عمان (این این آئی)اردن کے حکمران شاہ عبداللہ نے امریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر گہری تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاہ عبداللہ نے اس معاملے پر اپنی تشویش کا اظہار گزشتہ روز غیرملکی خبررساں ادارے کو ایک انٹرویومیں کیا،انہوں نے کہا کہ البتہ اردن اور امریکہ اس بات پر متفق ہیں کہ تمام فریقین کو مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہئیں۔ شاہ عبداللہ نے واضح کیا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کا حل دو ریاستوں کے قیام سے ہی ممکن ہے جس میں مشرقی یروشلم فلسطین کی ریاست کا دارالحکومت ہو۔