زینب کے قاتل کو سر عام پھانسی دے کر 2دن تک لٹکا رہنے دیا جائے،جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کا مطالبہ

زینب کے قاتل کو سر عام پھانسی دے کر 2دن تک لٹکا رہنے دیا جائے،جنوبی افریقہ ...

جوہانسبرگ(موبائل فورم،فہیم شبیر سے)زینب کے قاتل کو سر عام بھانسی دے کر دو دن تک لٹکا رہنے دیا جائے،ملزم کو نشان عبرت بنا دیا جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسی قبیح حرکت کرنے کی جرات نہ ہو،ان خیالات کا اظہار جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں نے روز نامہپاکستان کے سلسلہ موبائل فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن جو ہانسبرگ کے صدر چودھری نشاط نے کہا کہ پنجاب پولیس مبارک باد کی مستحق ہے جس نے دن رات ایک کر کے زینب کے قاتل کو گرفتار کیا ہے،مسلم لیگ ن کے رہنما خالد سلہریا نے کہا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دی ہے سفاک درندہ کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے،کیپ ٹاؤن سے راشد بشیر سیال نے اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ بہت بڑی خبر ہے اب ننھی پری کے اہلخانہ کو انصاف بھی ملنا چاہئے شہری قانون ہاتھ میں نہ لیں اور قاتل کو قانون کے مطابق عبرتناک سزا دی جائے،روڈی پورٹ سے مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر شہزاد انور چودھری نے کہا کہ پنجاب پولیس نے بہت اچھا کام کیا ہے اور سفاک درندے کو گرفتار کر لیا ہے،اب مظلوم خاندان کو مطمن کرنا چاہئے اور جس طرح وہ چاہیں اس طرح ملزم کو سزا دی جائے،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اس واقعے میں جس طرح نوٹس لے کر قاتل کی جلد گرفتاری کے لئے دن رات ایک کیا وہ قابل تحسین ہے،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زاہد افضل نے کہا زینب کے قاتل کو ایسی درد ناک سزا دی جائے کہ آئندہ کسی کو ایسی گندی حرکت کرنے کی جرات نہ ہو،پولیس اور دیگر ایجنسیوں کا کردار قابل تحسین ہے۔

 

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...