چین: 5منزلہ عمارت میں آتشزدگی کے باعث 4ہلاک، 3زخمی

چین: 5منزلہ عمارت میں آتشزدگی کے باعث 4ہلاک، 3زخمی

بیجنگ (آن لائن)چین کے صوبہ شانسی میں 5 منزلہ عمارت میں آتشزدگی کے باعث 4 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ آگ بجھانے والے عملہ کے مطابق صوبہ شانسی میں واقعہ اس وقت پیش آیا جب ضلع یانتا میں قائم پانچ منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جھلس کر ہلاک ، 13 زخمی جبکہ 15 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ تاہم حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ پولیس نے واقعہ سے متعلق بتایا کہ آگ لگنے کا سبب عمارت کی پہلی منزل پر رکھی برقی موٹر سائیکل ہے جس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جبکہ آگ اس قدر شدید تھی کہ اس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...