چشتیاں‘ 5 ارب سے گیس فراہمی کا منصوبہ مکمل کرلیاگیا‘ طاہر بشیر چیمہ

چشتیاں‘ 5 ارب سے گیس فراہمی کا منصوبہ مکمل کرلیاگیا‘ طاہر بشیر چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چشتیاں (نمائندہ پاکستان)رکن قومی اسمبلی چوہدری طاہر بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ چشتیاں میں پانچ ارب روپے کی لاگت سے سوئی گیس فراہمی منصوبہ مکمل کرکے دس ہزارگھریلو کنکشن چالو کردیئے ہیں اس سلسلہ میں چشتیاں شہر اور نواحی کالونیوں کے گلی محلوں میں 100کلو میٹر پائپ بچھانے(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

کے بعد عوام کو مزید نئے کنکشن ترجیحی بنیادوں پر لگائے جارہے ہیں انہوں نے میڈیانمائندوں سے بات چیت کے دوران مزیدکہا کہ چشتیاں شہرکے 35وارڈز کے علاقوں فاروق کالونی ،پرانی چشتیاں ،باباتاج سرور کالونی ،ناصر آباد ،نورپورہ ،زمینداراہ کالونی ،بلال کوٹ ،چک 4فورڈواہ ،بستی عبدالکریم ،اعوان پورہ ،بستی جلوکا ،حافظ آباد ،چک 13گجیانی ،14گجیانی ،15گجیانی ،چھوٹی 15،حیدرپورہ ،موچی پورہ ،ٹبہ نیک پورہ ،شیر ربانی کالونی ،بغداد کالونی ،علیمیہ کالونی ،اعظم کالونی ،خیابان کالونی ،بہادر کالونی ،بستی قادرآباد ،بستی بڈھے خاں،نیو گلشن اقبال ،حسین کالونی ،سیٹلائیٹ ٹاؤن وغیرہ میں پائپ بچھانے کے بعد سوئی گیس کنکشن لگانے کا سلسلہ جاری ہے اور سوئی گیس کی سہولت سے آئندہ آنے والی نسلیں بھی استفادہ حاصل کر سکیں گی انہوں نے کہا کہ شہر کی متذکرہ رہائشی کالونیوں میں سروے مکمل کرانے اور سوئی گیس کنکشن حاصل کرنے کی رہنمائی کے سلسلہ میں سابق کونسلر بلدیہ مامون الرشید خان کی بے لوث خدمات قابل ستائش ہیں۔