باہمی تجارت کے فروغ کیلئے کوششیں کرنا ہونگی‘ آسٹریلوی ہائی کمشنر

باہمی تجارت کے فروغ کیلئے کوششیں کرنا ہونگی‘ آسٹریلوی ہائی کمشنر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر) باہمی تجارت کے فروغ اور تعلقات کے لئے کوششیں کرنا ہوگی جس کے لئے ہر ممکن سپورٹ دیں گے مختلف شعبہ جات میں مواقع موجود ہیں ان خیالات کا اظہار آسٹریلوی ہائی کمشنر مار گریٹ ایڈمسن نے خانیوال روڈ پر رومی فیبرکس کا دورہ کرنے کے بعد سابق صدر(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

ایوان تجارت و صنعت ڈائریکٹر رومی فیبرکس خواجہ جلال الدین رومی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا خواجہ جلال الدین رومی نے انہیں رومی فیبرکس کے بارے میں بتایا اور کہا کہ کوالٹی کی وجہ سے دنیا بھر میں ہماری کاٹن مصنوعات کی مانگ ہے آسٹریلیا سے بھی تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں انڈسٹری کی وجہ سے روزگار کے موقع میسر آئے ہیں خواتین کو بھی مواقع دیتے ہیں قبل ازیں انہوں نے مارکیٹنگ منیجر طارق حسن کے ہمراہ رومی فیبرکس کے سپننگ ، ویونگ یونٹس کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور لیبارٹری میں جا کر بھی معائنہ کیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل ایوان خرج جاوید ، خواجہ حسام الدین، مہر کے کورال، فرسٹ سیکرٹری کواردی نیٹر متین امین، ثناء اللہ ، غلام جیلانی، محمد فیصل بھی موجود تھے۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر