دربار حضرت شاہ رکن الدین عالم کے سالانہ عرس کی تقریبات کی جھلکیاں ( رانا عرفان الاسلام سے )
*برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشو حضرت شاہ رکن الدین عالم کے سالانہ عرس (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
کا آغاز مزار شریف کو غسل دے کر کیا گیا
*مزار کے غسل کا آغاز سجادہ نشین درگاہ عالیہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی 10-40بجے کیا اس موقع پر مریدین کی بڑی تعداد موجود تھی
*قومی شاہ رکن الدین عالم کانفرنس کی پہلی نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت عالمی شہرت یافتہ قاری محمدعبد الغفار نقشبندی نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول حمید نواز عصیمی احمد نواز عصیمی و برادران قار ی سعید نقشبندی نے پیش کی جبکہ صدورافقیر نے سندھی میں منقبت پیش کی
*قومی شاہ رکن عالم کانفرنس کی پہلی نشست میں صوبہ سندھ سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے زائرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی
*عرس کے تقریب میں شرکت کیلئے سندھ سمیت ملک بھر سے زائرین صبح سویرے سے ہی دربا کے احاطے میں جمع ہونا شروع ہو گئے تھے
*عر س کے موقع پر ریلوے ،محکمہ اوقاف ، محکمہ صحت ، سول ڈیفنس ، ایمر جنسی 1122فائر بریگیڈ ۔ اور محکمہ اوقاف کی ڈسپنسری سمیت دیگر محکموں نے کیمپ لگائے اور ڈیوٹیاں سرانجام دیں
*ریڈ یوپاکستان ملتان پر قومی کانفرنس براہ راست پیش کی جاتی رہی
*قومی شا ہ رکن عالم کانفرنس میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر صدیق خان قادری نے ادا کئے جو مسلسل 41سالوں قومی کانفرنس میں نظامت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں
*عرس کی پہلی نشست کے اختتام پر زائرین کی واپسی کے لئے علیحدہ سے راستہ کھولا گیا تھا تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے
*عرس کے موقع پر محکمہ اوقاف کی ڈسپنری کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا جس میں ڈسپنری کی انچارج ڈا کٹر سمیرا ابرارملک نے 200 مریضوں کا معائنہ کیا اور ان کو مفت ادویات فراہم کی
*عرس کے موقع پر زائرین کی جانب سے لنگر تقسیم کیا جاتا رہا
*عرس کی تقریب میں شریک زائرین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کو نذرانے دیتے رہے اور اشیاء و پانی پر دم درود کراتے رہے
*عرس کے موقع پر محکمہ صحت ملتان کی جانب سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جاتے رہے
*عرس میں شریک زائرین ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے
* عرس کے موقع پاکستان بھرسمیت ملک بھر سے آئے ہوئے زائرین کورکشہ و پبلک ٹرانسپورٹ کا عملہ دونوں ہاتھوں سے لوٹتارہا جس کی وجہ سے زائرین اور رکشہ ڈرائیوروں میں تلخ کلامی ہوتی رہی ؛
*عرس کے موقع پر مختلف تنظیموں رواداری تحریک اور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کی جانب سے زائرین کو خوش آمدید کہنے کے لئے بڑی تعداد میں بینرز آویزاں کئے گئے