ن لیگ معصوم شہریوں کو مقابلوں میں پار کرنے کی ماسٹر مائنڈ ہے‘ احمد محمود

ن لیگ معصوم شہریوں کو مقابلوں میں پار کرنے کی ماسٹر مائنڈ ہے‘ احمد محمود

راجن پور، رحیم یار خان(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان) صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن معصوم شہریوں کومقابلوں میں پار(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

کر نے کی ماسٹر مائنڈ ہے پیپلز پارٹی آج تک صوبہ سندھ میں مرضی کا آئی جی بھی نہیں لگا پائی مسلم لیگ ن اور تحریکِ انصاف دونوں کاکوئی مستقبل نہیں ہے پاکستان کاامیج اگر بہتر ہوتا تو آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہمیں یوں دھمکیاں نہ دیتا موجودہ حکمران گنے کے کسانوں کو کیا ریلیف دلوائیں گے ؟خود ان کی پندرہ سے زائد شوگر ملز ہیں اور کوئی ایک شوگر ملز بھی کسانوں کو اُن کی فصل کی مقررہ قیمت نہیں دے رہی جنو بی پنجاب کے شہری سادہ لوح ہیں اور وہ ن لیگ کی چکاچوند کودیکھ کر ڈھلوان کی طرح لڑھک جاتے ہیں کبھی یہاں کی عوام نے غوروخوض کیا ہے کہ آج تک جنوبی پنجاب کی پسماندگی کے ذمہ دار کون ہیں ؟ جنو بی پنجاب کے عوام کسمپرسی کاشکار بھی اس وجہ سے ہیں کہ عوام کی حقیقی معنوں میں جماعت کوچھوڑ کر چمک کی طرف دوڑ پڑتے ہیں یہ باتیں اُنہوں نے راجن پور میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار امان اللہ خان دریشک اور صو بائی ٹکٹ ہولڈر سردار محمدیوسف خان گبول کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کے دوران کہیں اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا سالانہ بجٹ سات سوارب روپے ہے ایک بھی رکن اسمبلی کوایک ارب سالانہ بھی دیں تب بھی دوسوسے زائدارب روپے وہ لاہور پر لگاسکتے ہیں مگر اُنہیں صرف اور صرف لاہور نظر آتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ جنو بی پنجاب پسماندہ رہا ہے سابق ایڈوائز وزیراعظم خواجہ رضوان عالم ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار محمدامان اللہ خان دریشک ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی سرور عباس ایڈووکیٹ ،ضلعی صدر سردار وقاص خان گورچا نی ، ضلعی جنرل سیکرٹری مرزا طارق مغل، تحصیل صدر پی پی پی سردار محمدیوسف خان گبول،عبداللہ عامر دریشک ودیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ضلع راجن پور میں بے نظیر شہید پل بھی پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے وگرنہ یہاں کے عوام کئی دہائیوں تک مزید روتے پیٹتے رہتے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے عمران خان ہیں جبکہ اُن کے مقابلہ میں چیئر مین بلاول بھٹوزرداری نے آج تک کسی ادارے ،فرد کی دل آزاری نہیں کی اس موقع پر سردار فاروق خان دریشک، سردار صدیق خان دریشک، مرکزی انجمن تاجران کے عبدالرشیدساجد ،عبیداللہ گبول، سردار چاند خان دریشک سمیت ضلع بھر سے سیاسی شخصیات ورکرز پیپلز پارٹی کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی رحیم یار خان کے سینئر نا ئب صدر سر دار حبیب الرحمن گوپانگ کی رہا ئش گاہ پارٹی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خارجی اور معاشی طور پر چیلنجز کا سامنا ہے۔ ن لیگ کی ناکام خارجہ اور معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا۔ ن لیگ نے پاکستان کو تنہا کر دیاہے اس موٍٍقع پر مخدوم سید مرتضی محمود‘ مخدوم سید علی محمود‘ سردار رانجھے خان گوپانگ‘ انجینئر جاوید اکبر ڈھلوں‘ چوہدری جہانزیب رشید‘ مرزا امین‘جام مختار احمد‘ جہانگیر خان گوندل‘ سردار نور الزماں خان‘ جان کبیر احمد‘ آصف خان و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر