زینب قتل کیس کوٹریس کرنے میں ملتان ڈویثرن کی پولیس کا اہم کردار رہا

زینب قتل کیس کوٹریس کرنے میں ملتان ڈویثرن کی پولیس کا اہم کردار رہا

ملتان(کرائم رپورٹر)زینب قتل کیس کو ٹریس کرنے میں ملتان ڈویژن کی پولیس نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ قتل کے بعد آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نوازنے آر پی و ملتان محمد ادریس کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کیا تھا۔جس پر انہوں نے اپنی ٹیم پر اعتماد کرتے ہوئے ان (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

کی خدمات حاصل کیں ۔ٹیم ممبرز میں ڈی پی و وہاڑی عمر سعید ملک ،ایس ایچ او تھانہ گگو منڈی چوہدری خالد گورایہ،ایس ایچ و تھانہ سٹی میلسی مرزا حسنین ،خانیوال سے انسپکٹر رانا اجمل،ملتان سے ایس ایچ او شاہ شمس شمعو ن جوئیہ،اور سی آئی اے کے شوکت کمانڈو،اے ایس آئی منظور رندھاوا شامل تھے۔جنھوں نے ملزم کو ٹریس کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر