پاکستان کی سعودی عرب کو دفاعی مصنوعات کی فراہمی کی پیشکش

پاکستان کی سعودی عرب کو دفاعی مصنوعات کی فراہمی کی پیشکش

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے سعودی عرب کو مسلح افواج کی ضروریات پوری کرنے کیلئے پاکستان کی طرف سے دفاعی مصنوعات اور سازو سامان کی فراہمی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسلحہ اور آپٹکس وغیرہ کی تیاری کیلئے بھی سعودی (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

عرب کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو سعودی بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل فہد بن عبدالستار الفوفیلی سے ملاقا ت کرتے ہوئے کہی ۔ ملاقات کے دوران پاکستان کو وقتاً فوقتاً معاونت اور امداد کی فراہمی پر سعودی وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سپر مشاک ہوائی جہاز بارے سعوی وزارت دفاع اور پاکستان ایرونارٹیکل کمپلیکس (پی اے سی) میں جاری تعاون کو سراہا۔ ملاقات میں دونوں اطراف نے دفاعی پیداوار خصوصاً بحری جہاز سازی کی صنعت میں باہمی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان اشیاء کی فروخت کے بعد سعودی عرب کو مکمل تربیتی پیکیج بھی فراہم کیا جائیگا ۔

پاک سعودیہ

مزید : ملتان صفحہ آخر