اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے باوجود کاٹن ڈیوٹی، ٹیکس فری امپورٹ کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے باوجود کاٹن ڈیوٹی، ٹیکس فری امپورٹ کا ...

ملتان(نیوز رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے باوجود کاٹن ڈیوٹی و ٹیکس فری امپورٹ کا نوٹیفکیشن جاری(بقیہ نمبر55صفحہ7پر )

نہیں کیا جا سکا وفاقی حکومت نے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کی درخواست پر 5 جنوری 2018 ء کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 8 جنوری 2018 سے کاٹن کی امپورٹ پر 5 فیصد سیلز ٹیکس اور 4 فیصد کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا سکا ہے پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کے نمائندہ وفد کو وزیر اعظم نے سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی ختم نہ کرنے کی یقین دہانی کروا رکھی ہے۔

رابطہ کمیٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر