چیئرمین نیب کی ہدایت پر ریجنل بیوروز میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع‘ ڈی جی نیب ملتان آج بہاولپور آفس میں شکایات سنیں گے

چیئرمین نیب کی ہدایت پر ریجنل بیوروز میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع‘ ڈی جی ...

ملتان(نمائندہ خصوصی) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایات پر(بقیہ نمبر56صفحہ7پر )

نیب کے ریجنل بیوروز میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ڈی جی نیب ملتان عتیق الرحمان آج نیب آفس بہادر پور میں کھلی کچہری لگائیں گے جہاں سائلین اپنی شکایات پیش کرسکیں گے ڈی جی نیب ملتان دن 2 سے 4 بجے تک ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازیخان اور ساہیوال ڈویثرن سے آئے ہوئے سائلین کی شکایات کی سماعت کریں گے واضح رہے کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ نئے چیئرمین نیب ، نیب ہیڈ کوارٹر سے کر چکے ہیں اب ان کے احکامات پر ہر ماہ کی آخری جمعرات کو تمام ریجنل بیوروز میں ڈی جیز نیب کھلی کچہری میں سائلین کی شکایات کی سماعت کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...