حکومت نے اس سال 50 ہزار طلبہ کو انٹرن شپ دی ہے‘ سید ابو احمد
ملتان(جنرل رپورٹر)بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں نیشنل انٹرن شپ کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں فیڈرل سیکرٹری انٹرن شپ پروفیشنل کوآرڈینیشن(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )
سید ابو احمد عاکف ، ایڈیشنل سیکرٹری چوہدری اشرف اورڈائریکٹر ہدایت اللہ نے شرکت کی. نیشنل انٹرن شپ پروگرام بی زیڈیو کے فوکل پرسن ڈاکٹر امتیاز احمد وڑائچ نے بریفنگ دی. تقریب میں سید ابو احمدعاکف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستا ن میں اس سال 50,000 طلباء طالبات کو گورنمنٹ آف پاکستان کی طرف سے انٹرن شپ ایک سال کے لیے دی گئی ہیں. جس میں سے 35000 طلباء طالبات گورنمنٹ اور نان گورنمنٹ اداروں میں ٹریننگ لے رہے ہیں باقی 15000 طلباء طالبات کو اگلے سال انٹرن شپ دی جائیں گی. انہو ں نے کہا کہ نیشنل انٹرن شپ پروگرام سے طلباء طالبات کو عملی کام کرنے کا تجربہ ہورہا ہے. جس سے وہ آئندہ زندگی میں پروفیشنل کیریر کا آغاز کرسکیں گے. تقریب میں ڈاکٹر محمد عمر چوہدری رجسٹرار، ڈاکٹر مقرب اکبر آر او ، ڈاکٹر کامران اشفاق ، ڈاکٹر وسیم اسلم ، محمد واصف کے ساتھ کثیر تعدادمیں انٹرنیز نے شرکت کی. پروگرام کی نظامت کے فرائض انیقہ منظر نے سرانجام دیے.