پارلیمنٹ کی عزت، وقار کا خیال رکھنا جمہوری قوتوں کی ذمہ داری ہے‘ احمد یار ہنجراء

پارلیمنٹ کی عزت، وقار کا خیال رکھنا جمہوری قوتوں کی ذمہ داری ہے‘ احمد یار ...

دائرہ دین پناہ(نامہ نگار)پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے اس کی توہین کرنے والے20کروڑعوام کی توہین کررہے ہیں غیورعوام آئندہ الیکشن میں عمران خان کامحاسبہ کرینگے پارلیمنٹ (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

کی عزت اوروقارکاخیال رکھناجمہوری قوتوں کی ذمہ داری ہے ان خیالات کااظہارصوبائی وزیرجیل خانہ جات ملک احمدیارہنجرانے صحافیوں سے ہنجراہاؤس پرگفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ پرلعنت بھیجنے والے عمران خان اوراسکے ساتھیہ اسی پارلیمنٹ سے کروڑوں کی تنخواہ وصول کرچکے ہیں اس طرح کے بیانات عمران خان کی غیرجمہوری سوچ کے عکاس ہیں کھیل اورسیاست میں زمین آسمان کافرق ہے دراصل عمران خان اورشیخ رشیدفوری اقتدارکے حصول کی خاطراستعفاؤں کے ذریعے مصنوعی بحران پیداکرناچاہتے ہیں جوانکی خام خیالی ہے جمہوری عمل کے خلاف انکی یہ سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کارکردگی کی بنیادپرالیکشن لڑے گی جبکہ مخالفین کوسرچھپانے کی جگہ نہیں ملے گی توانائی اورانفراسٹرکچرکے بڑے بڑے منصوبوں پرکام مسلم لیگ ن کی ملک اورعوام سے محبت کاثبوت ہے حکومت نے بچوں کے تحفظ اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مانیٹرنگ کے لیے ایک کمیٹی قائم کردی ہے حکومت اوراپوزیشن ارکان پرمشتمل کمیٹی کومتعلقہ قوانین پرنظرثانی کابھی اختیارہوگاجووفاق اورصوبوں سے کارکردگی رپورٹ بھی طلب کرسکے گی۔انہوں نے قصورواقعہ پرسیاست کرنے والے عمران خان کے اپنے صوبہ کے پی کے میں چائلڈپروڈیکشن کے تمام مراکزبندہیں جیلوں کے حوالے سے انکاکہناتھاکہ جیلوں میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ خواتین قیدیوں اوربچوں کی تعلیم اورتربیت کے لیے پنجاب حکومت نے خاطرخواہ انتظامات کیے ہیں۔

احمد یار ہنجراء

مزید : ملتان صفحہ آخر