ڈکیتی ، چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیتی سامان سے محروم

ڈکیتی ، چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیتی سامان سے محروم

ملتان(کرائم رپورٹر)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے تفصیل کے مطابق نیوملتان پولیس کے علاقے میں طلحہ سے موبائل فون اور ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں عباس سے موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی سلطان پور ہمڑ کے رہائشی(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

ریاض نے مظفرآباد پولیس کو درخواست دی کہ غلا م محمد نے ان کے راستے کی سولنگ اکھاڑ کر 70 ہزا ر روپے مالیت کی اینٹیں چوری کر لی ہیں ممتازآباد پولیس کے علاقے سے کامران کا موبائل فون، قطب پور پولیس کے علاقے سے وقاص کام موٹرسائیکل، کینٹ پولیس کے علاقے سے محمد نعیم اور چہلیک پولیس کے علاقے سے رمضان کے موٹرسائیکل، گلگشت پولیس کے علاقے سے اکرم، شاہد اور وقاص کے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے گلگشت پولیس کے علاقے میں عامر کے گھر سے چار لاکھ روپے مالیت کا سامان،نیوملتان پولیس کے علاقے میں زاہد کے گھر سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کا سامان، عبدالعزیز کی دکان سے 20 ہزار روپے مالیت کا سامان، سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں ذوالفقار کے گھر سے ستر ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔

چوری ڈکیتی

مزید : ملتان صفحہ آخر