میونسپل کمیٹی وارڈ33 این اے بلاک بوریوالا کا الیکشن کالعدم‘ الیکشن ٹربیونل ملتان نے دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیا

میونسپل کمیٹی وارڈ33 این اے بلاک بوریوالا کا الیکشن کالعدم‘ الیکشن ٹربیونل ...

بورے والا(تحصیل رپورٹر)الیکشن ٹربیونل ملتان نے میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

33 این او بلاک بوریوالا کا بلدیاتی الیکشن کالعدم قرار دیے دیا۔اس حلقہ سے پی ٹی آئی کے شہباز حسین باجا بھٹی منتخب ہوئے تھے مدمقابل (ن) لیگی امیدوار زاہد غفور گجر کی درخواست پر ہونے والی ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی شہباز حسین باجا بھٹی کو ہی کامیاب قرار دیا گیا تھا لیکن زاہد غفور گجر نے الیکشن ٹریبونل میں ووٹوں کی اس دوبارہ گنتی کو چیلنج کرتے ہوئے الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا جسکی سماعت کے بعد آج الیکشن ٹریبونل ملتان نے اس الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو اس حلقہ میں دوبارہ الیکشن کا حکم دیے دیا ہے۔

الیکشن کالعدم

مزید : ملتان صفحہ آخر