حج فیس قبل از وقت حاصل کرنے کیخلاف درخواست پر وفاق نے جواب داخل کرنے کیلئے عدالت سے مہلت طلب کرلی ‘ سماعت 25 جنوری تک ملتوی

حج فیس قبل از وقت حاصل کرنے کیخلاف درخواست پر وفاق نے جواب داخل کرنے کیلئے ...

ملتان (خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس عابد عزیز شیخ (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

نے وزارت مذہبی امور کی طرف سے حج فیس قبل ازوقت وصول کرنے کے خلاف درخواست پروفاق کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لئے مہلت طلب کرنے پرسماعت25 جنوری تک ملتوی کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں مفتی عبدالقوی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ 8ماہ پہلے حج کی ادائیگی کے لئیدرخواستیں ورقم وصول کرنا غلط ہے۔ اس لئے قبل ازوقت وصولی غیرقانونی قراردیکر حج درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں اضافہ کیا جائے۔اس ضمن میں گزشتہ روزسماعت پرفاضل عدالت میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے جواب جمع کرا دیا گیا جبکہ لاء آفیسرنے وفاق کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لئے مہلت طلب کی جس پرسماعت ملتوی کردی گئی ہے۔

سماعت ملتوی

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...