کار سوار پٹرولنگ پولیس کے سب انسپکٹر کی نعش پھینک کر فرار‘ ملزم گرفتار

کار سوار پٹرولنگ پولیس کے سب انسپکٹر کی نعش پھینک کر فرار‘ ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ، خانپور بگا شیر(بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان) خانپور بگا شیر کے قریب واقع ہوٹل پر کار سوار پٹرولنگ پولیس کے سب انسپکٹر کی نعش پھینک کر فرار پولیس نے ناکہ بندی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا تفصیل کیمطابق گذشتہ روز خان پور بگا شیر کے قریب واقع ہوٹل پر کار سوار شخص پٹرولنگ(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
پولیس کے سب انسپکٹر کی نعش پھینک کر فرار ہوگیا نعش کی شناخت سلیم بھٹہ کے نام سے ہوئی اطلاع پر ضلع مظفر گڑھ کی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کردی جس پر پٹرولنگ پوسٹ خانپور بگا شیر کے اہلکاروں نے کار نمبری 4274 ایم این پر سوار شخص کو روکنے کی کوشش کی مگر ملزم فرار ہوگیا تاہم اطلاع پر سلطان کالونی چوکی نے کے اہلکاروں نے ناکہ کے دوران مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا.جس کی شناخت ایاز کے نام سے ہوئی ہے جوکہ پتی غلام علی غربی کارہائشی بتایا جاتا ہے.اس موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ اویس ملک بھی موقع پر پہنچ گئے.انہوں نے بتایا کہ سب انسپکٹر سلیم بھٹہ کی موت کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں.