جھوٹے مقدمات سے کسی کو مؤقف سے دستبردار نہیں کرایا جاسکتا‘ جمشید دستی

جھوٹے مقدمات سے کسی کو مؤقف سے دستبردار نہیں کرایا جاسکتا‘ جمشید دستی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشید احمد خان دستی نے کہا ہے کہ انتقامی سیاست اور جھوٹے مقدمات سے کسی کو اپنے موٗقف سے دستبردار نہیں کرایا جاسکتا ،ڈاکوٗوں،چوروں لٹیروں کا یہ سرپرست ہنجراء خاندان کوٹ ادو کے تاجروں کے (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

بھتہ خوری کے خلاف اقدام کو سیاسی رنگ دیکراپنے مذموم مقاصد پورے نہیں کر سکتے،آج ڈی سی مظفرگڑھ سے ملاقات کے بعد جھوٹے مقدمات اور کرپشن کے خلاف احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،ان خیالات کا ااظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب کوٹ ادو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ جو لوگ چور ہیں قبضہ مافیا بھتہ خور اور کرپٹ ہیں انہیں مافیا نہ کہیں تو اور کیا کہیں اور ان کے کرتوت عام کے سامنے لانے سے انہیں تکلیف کیوں ہو رہی ہے ایم این اے ملک سلطان محمود ہنجراء کی سرکاری اراضیوں پر قبضوں جعلی الاٹمنٹ لوٹ مار کی نیب میں تحقیقات جاری ہیں اور انشاء اللہ وہ جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے انہوں نے کہا کہ کوٹ ادو کے کونسلرزتاجر رہنماؤں اور صحافی پر جھوٹا مقدمہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،ہنجراء خاندان قبضہ مافیا کی بھر پور سرپرستی کرتا ہے کوٹ ادو کے تاجروں دوکانداروں سے بھتہ وصول کرنا چاہتا ہے جھوٹے مقدمات انتقامی کاروائیوں کے معاملات پر آج ڈی سی مظفرگڑھ سیف انور جپہ سے ملاقات کریں گے اگر داد رسی نہ ہوئی تو احتجاجی لائحہ عمل مرتب کرتے ہوئے ملتان مظفرگڑھ روڈ بلاک اور اہم شاہراہوں پر دھرنے دیں گے،اس موقع پر چوہدری عارف ندیم،میاں عامرسلطان گورایہ،رائے عابد حسین،رفیق احمد خان،چوہدری محمد اقبال،غام ربانی انصاری،محمد اقبالشاہ،حاجی سرور علی شاہ،فیصل مرزا،عزیز الرحمن،ظفر اقبال گورمانی،حافظ اصغر سعیدی ،محمد فرخ ودیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...