حکمران اقتدار کے نشے میں اندھے اور بہرے ہو چکے ہیں‘ قاری زوار

حکمران اقتدار کے نشے میں اندھے اور بہرے ہو چکے ہیں‘ قاری زوار

ملتان (سٹی رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ شریف برادران کی نیب اور عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی پر اداروں کی خاموشی معنی خیز ہے افسوس کا مقام ہے جن حکمرانوں نے قومی اداروں کو تحفظ دیناتھا وہ خود اداروں کو بدنام کرنے پر تلے ہوئے(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

ہیں انہوں نے کہاکہ جن ڈاکوؤں کا احتساب ہورہا ہے انہیں عہدوں سے فوراًبرطرف کیا جائے عہدوں پر بیٹھے ہوئے اور پروٹو کول میں چھپے ہوئے حکمرانوں کے خلاف گواہ پیش نہیں ہوں گے اصل ریکارڈ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کیا جارہا ہے سپریم کورٹ کو ان تمام چیزوں کا نوٹس لیناچاہیے اور عدلیہ کا مذاق اڑانے والے وزیر اعظم کو کٹہرے میں کھڑا کرکے نشان عبرت بنانا چاہییانہوں نے کہا کہ حکمران اقتدار کے نشے میں اندھے اور بہرے ہوچکے ہیں انہیں مظلوموں کی آہ وبکا سُنائی نہیں دیتی پورے ملک میں اور خصوصاً پنجاب میں اندھیر نگری کا راج ہے عوام غیر محفوظ اور حکمران اپنی حفاظت کے لیے تمام حکومتی مشینری استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس جن چوروں کو جیلوں میں ہونا چاہیے تھا وہ کرسی اقتدار پر براجمان ہیں اداروں کو مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان کے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔قاری زوار بہادر کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء پاکستان خواجہ حمید الدین سیالوی کے نظام مصطفےٰ کے نفاذ کے الٹی میٹم کی بھرپور حمایت کرے گی۔انہوں نے قصور میں ننھی زینب کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کا اس مسئلے پر ازخود نوٹس لینا ان کا ملکی اور عوامی مسائل پرگہری نظر کا ثبوت ہے جس کی وجہ سے مجرم پکڑے گئے ہیں اس واقعہ کے مجرموں کوعبرت ناک سزائیں دی جائیں تاکہ آئندہ کوئی ایسی گھناؤنی حرکت کرنے سے باز رہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...