تونسہ ‘ حساس ادارے کے لاپتہ افسر کی نعش 4 روز بعد دریائے سندھ سے برآمد

تونسہ ‘ حساس ادارے کے لاپتہ افسر کی نعش 4 روز بعد دریائے سندھ سے برآمد

تونسہ شریف(تحصیل رپورٹر) حساس ادارے کے لاپتہ کیپٹن کی نعش دریائے(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

سندھ سے برآمد ہوگئی تفصیل کیمطابق حساس ادارے کے کیپٹن طہٰ زاہد 4 روز قبل دائرہ دین پناہ کے مقام کے قریب واقع دریائے سندھ میں مچھلی کا شکار کھیلنے گئے تھے جہاں وہ لاپتہ ہوگئے تین روز تک پاک آرمی اور ریسکیو غوطہ خوروں نے دریائے سندھ میں آپریشن کیا اور قریبی علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کیا غوطہ خوروں نے آپریشن کے دوران ان کی نعش کو برآمد کرلیا واضح رہے کہ اس آپریشن کی نگرانی کرنل ثار احمد ، کیپٹن انعام اللہ، اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رانا ساجد، صفدر، ڈی ایس پی تونسہ مہر اسحاق سیال اور انچارج اسامہ ذیشان کر رہے تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر