عدالت عالیہ نے پنجاب کانسٹیبلری ملتان میں 23 کروڑ غبن کے مقدمہ کو خارج کرنیکی درخواست مسترد کردی

عدالت عالیہ نے پنجاب کانسٹیبلری ملتان میں 23 کروڑ غبن کے مقدمہ کو خارج کرنیکی ...

ملتان(نمائندہ خصوصی) عدالت عالیہ ملتان بنچ نے پنجاب کانسٹیبلری ملتان بٹالین تھری میں 23 کروڑ روپے کے غبن کے الزام (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

میں درج مقدمہ کو خارج کرنے کی درخواست خارج کر دی قبل ازیں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس ملتان کے سینئر آڈیٹر مدثر رضا دریشک نے عدالت عالیہ ملتان بنچ میں درخواست دائر کی کہ پنجاب کانسٹیبلری ملتان بٹالین تھری میں 23 کروڑ روپے کے غبن اور کرپشن کے الزام میں انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن میں مقدمہ درج ہوا جس میں سائل سمیت دیگر سرکاری افسران اور اہلکاروں کو نامزد کیا گیا جو سائل کے ڈیپارٹمنٹ نے میرٹ کے قوانین کو نظر انداز کرکے نوکری سے ڈس مس کر دیا جو کہ سراسر غلط ہے اس لیے انٹی کرپشن حکام کو مقدمہ خارج کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں فاضل عدالت نے گذشتہ روز سماعت کے بعد مدثر رضا دریشک کی درخواست مقدمہ خارج کرنے کی درخواست خارج کردی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...