تبادلوں پر چار روز بعد بھی پابندی عائد ہونے سے اساتذہ میں تشویش کی لہر‘ فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ

تبادلوں پر چار روز بعد بھی پابندی عائد ہونے سے اساتذہ میں تشویش کی لہر‘ ...

ملتان(جنرل رپورٹر)پنجاب بھر میں محکمہ سکولز ایجوکیشن نے اساتذہ کے تبادلوں پر چار روز بعد پھر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔فیصلے (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

سے اساتذہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں اساتذہ کے تبادلوں کے لئے کمیٹی بنائی گئی جس نے ہر 15دنوں بعد درخواستوں کا جائزہ لے کر تبادلوں کا فیصلہ کرنا تھامگر چار روز بعد ہی ایک اور نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا کہ تبادلوں پر پابندی قائم ہے۔صرف باہمی تبادلوں،طلاق یافتہ،اورشادی کے بعد دوسری جگہ جانے واالی خواتین کے لئے تبادلوں پر پابندی نہیں ہے۔اس طرح اساتذہ کے جذبات مجروح کئیے گئے ۔اساتذہ نے کہا کہ تبادلوں پر پابندی کا نیا نوٹیفیکیشن ان کے ساتھ زیادتی ہے۔محکمہ سکولز ایجو کیشن اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر