انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے فیڈر بس سروس کا اجراء‘ باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا
ملتان(جنرل رپورٹر) انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے فیڈر بس سروس کا اجراء کر دیاگیا اس سلسلہ میں انڈسٹریل اسٹیٹ بورڈ آف مینجمنٹ کے صدر خواجہ محمد اعظم نے فیڈر بس سروس کا باقاعدہ (بقیہ نمبر51صفحہ7پر )
افتتاح کیا اس موقع پر اعتزاز الحق قریشی، سلیم صدیقی، میجر خرم، محمد طاہر، محسن نذیر سمیت جی ایم سپیشل پراجیکٹ محمد عمران ، پراجیکٹ ڈائریکٹر چوہدری خضر حیات، کنسلٹنٹ محمد سہیل بھی موجود تھے افتتاح کے موقع پر خواجہ محمد اعظم نے ممبران بورڈ اور تقریب کے شرکاء سے گفتگو میں فیڈر بسروس کے اجراء پر گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سروس کے آغاز سے انڈسٹریل اسٹیٹ کے 20 ہزار مزدوروں اور ملازمین کو براہ راست فائدہ ہوگا اور انہیں 4 کلومیٹر پیدل چلنے سے نجات ملے گی جس کی وجہ سے ان کا وقت اور توانائی ضائع ہوتی تھی اس سروس کے اجراء سے وہ بھرپور انداز میں کام کرکے مصنوعات ے معیار اور کام کی رفتار کو بڑھا سکیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارا وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے یہ بھی مطالبہ ہے کہ انڈسٹریل سٹیٹ ریلوے پھاٹک پر ریلوے فلائی اوور جلد تعمیر کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ دیر تک ٹریفک نہ رک سکے فیڈر بس سروس چونگی نمبر 9 سے براستہ عزیز ہوٹل ناگ شاہ سے انڈسٹریل سٹیٹ نادر آباد پھاٹک تک چلے گی کارڈ کے حصول کیلئے انڈسٹریل سٹیٹ بورڈ آفس کے باہر خصوصی کاؤنٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے۔
فیڈر بس