حکومت بوکھلاہٹ کا شکار‘ شریف برادران دھمکیوں پر اتر آئے ہیں‘ مصطفی کھر

حکومت بوکھلاہٹ کا شکار‘ شریف برادران دھمکیوں پر اتر آئے ہیں‘ مصطفی کھر

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) سابق گورنر پنجاب و مرکزی رہنما تحریک انصاف ملک غلام مصطفی کھر نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے شریف برادران اب دھمکیوں پر اتر آئیہیں جتنی کرپشن ن لیگ کے اس دورحکومت (بقیہ نمبر53صفحہ7پر )

میں ہوئی ہے کسی حکومت کے دور میں نہیں ہوئی، عمران خان ایک ایماندار انسان ہے انہیں ملک کی اعلی عدلیہ نے صادق اور امین کا رتبہ دیا ہے ایسے رتبے کسی ماں کے بیٹے کوملتے ہیں، عمران خان اس وقت پاکستان کی عوام کیلئے کسی مسیحا سے کم نہیں ہے،مصطفی کھر نے کہا کہ عمران خان نے اس پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی جس پارلیمنٹ میں ڈاکو اور چور قوم کی امانت میں خیانت کرنے والے بیٹھے ہوں اس پارلیمنٹ کی کوئی وقعت اوروجود نہیں ہے اب انشائاللہ پاکستان کی عوام جاگ چکی ہے، آنے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہے اس وقت عمران خان کے علاوہ وزیراعظم کا عہدہ کسی لیڈر کواچھانہیں لگتا ا،انہوں نے کہا کہ عمران خان اورشہباز شریف میں زمین آسمان کا فرق ہے، عمران خان لیڈر ہے اورشہباز شریف نہ لیڈر ہے نہ اس میں لیڈروں والی کوئی کوالٹی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ شریف برادران نے اداروں کومذاق بنا کے رکھ دیا ہے، نوازشریف کاخودکوشیخ مجیب الرحمن کہنا یہ پاکستانی قوم کیلئے اچھی خبر نہیں ہے، نوازشریف ملک وقوم کے ساتھ بغاوت کرنا چاہتا ہے،انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی عوام میں 50پچاس سال سے پاکستان کی سیاست کا حصہ ہیں اورسیاست کو سمجھتے ہیں، وہ اللہ اور اللہ کے رسول کو حاضر ناظر جان کر کہتے ہیں کہ انہیں شریف برادران کے ارادے ٹھیک نہیں لگ ہے، شریف برادران ملک کے ٹکڑے کرنے کے در پے ہے اب عوام کو جاگنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ نوازشریف بھی عدلیہ اور نیب کو گالیاں دے رہا تھا، اب شہباز شریف بھی نوازشریف کے ڈگر پر چل پڑا ہے،مصطفیٰ کھرنے کہا کہ الٹاچور کٹوال کو ڈانٹے، شریف برادران پاکستانی قوم کے مجرم ہیں انہوں نے پاکستان میں اتناکرپشن کی ہے قوم شریف برادران سے ملک کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی وصول کریں گے ،ملک غلام مصطفی کھر نے کہا کہ اگر اللہ نے عزت دی اور کوٹ ادو کی عوام نے ساتھ دیا تو کوٹ ادو کویونیورسٹی کا تحفہ ضرور دوں گا اور تھل کے لوگوں کا استحصال بھی بند ہوگا ،تھل کے لوگوں کو ایک نہیں کئی مائنر دوں گا اورانکے جائز حقوق ان کی دہلیز پر پہنچاؤں گا،انہوں نے کہا کہ جب بھی اقتدار میں آیا عوام کے ساتھ رہا اورہمیشہ عوام کے حقوق کی پاسداری کی، نہ پہلے امانت میں خیانت کی نہ اب خیانتہوگی اگر قتدارملاتوکوٹ ادو کی عوام کے ساتھ رہوں گااور انکی دہلیز پر انصاف پہنچاؤں گا ،انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بعد آنے والے سیاست دانوں نے سوائے شعبدہ بازی کے کوٹ ادوکی عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، اس موقع پر ان کے ساتھ سرائیکی شاعر منظور سیال ملک محبوب غازی کھرملک غلام حیسن کھر، چاچا سروربستی پتل، چوہدری بلال، چوہدری منصور ،چوہدری اسلام الدین ،چوہدری وارث علی بندیشہ ،چوہدری شاہد ،چوہدری واحد راجہ، خان محمد، غلام صدیق، غلام سرور ،صہیب حمید علی مشوری، افنان وڈ ،وارث شاہ، جاوید خان چانڈیہ ،کاشف کھر ،رضا مشوری، ندیم خان چانڈیہ، شاہد آرائیں اوردیگر بھی لوگ شامل تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...