چیئرمین میونسپل کمیٹی رحیمیارخان کی عملہ صفائی کی حاضری بائیومیٹرک مشینوں کے ذریعے یقینی بنانے کی ہدایت

چیئرمین میونسپل کمیٹی رحیمیارخان کی عملہ صفائی کی حاضری بائیومیٹرک مشینوں ...

رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) میونسپل کمیٹی کے چیئرمین میاں اعجازعامر نے صبح(بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

اور شام کے اوقات میں عملہ صفائی کی حاضری بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ شہر میں صحت وصفائی کے امور کا جائزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ گذشتہ روز چیئرمین میاں اعجازعامر کی صدارت میں میونسپل کمیٹی کے میٹنگ روم میں منعقد ہوئی جس میں چیف آفیسر شوکت حیات مجوکا‘ چیئرمین ہیلتھ سب کمیٹی عمر حمیدچوہدری‘ سب انجینئرز طاہر محمود ‘ عبدالحنان اور سینٹری انسپکٹرز وسینٹری سپروائزرزنے شرکت کی۔میٹنگ میں متعلقہ سینٹری انسپکٹروں اور سپروائزروں نے اپنے اپنے علاقوں میں صحت وصفائی سے متعلق کارکردگی بارے رپورٹ پیش کی۔ میاں اعجازعامر نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ بائیو میٹرک مشینوں کی تنصیب کا مقصد ملازمین کی حاضری یقینی بنانا اور ان کے کام کی استعداد بڑھانا ہے‘ ان مشینوں سے بھرپور استفادہ کیا جائے تاکہ عملہ صفائی کی حاضری یقینی ہوسکے اور ان کی کارکردگی بہتر ہو۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...