جامعہ زکریا کے شعبہ خزانہ کو کمپیوٹرائزڈ کرنیوالی فرم نے ناقص سرورفراہم کردیئے‘ انتظامیہ کا لینے سے انکار

جامعہ زکریا کے شعبہ خزانہ کو کمپیوٹرائزڈ کرنیوالی فرم نے ناقص سرورفراہم ...

ملتان (جنرل رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کے شعبہ خزانہ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

والی فرم نے ناقص سرور فراہم کردئے ، انتظامیہ کالینے سے انکار ، بتایا گیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی انتظامیہ نے خزانہ برانچ کو کمپیوٹرائز ڈ کرنے کیلئے لاہور کی ایک فرم کو ٹھیکہ دیا تھا جس نے سافٹ ویئر کام تقریبا مکمل کرلیا مگر یونیورسٹی کو جو سرور بھجوائے ہیں وہ ناقص ہیں جو معاہدے میں طے ہوئے تھے ان سے کم کوالٹی کے کمپیوٹر بھجوائے گئے ، ذرائع کاکہنا ہیکہ خزانہ دار چار ماہ کی چھٹیو ں پر تھے اس دوران فرم نے کمپیوٹردینے کی کوشش کی مگر اسسٹنٹ ٹریڑر نے ان کووصول کرنے سے انکار کردیا اس بارے میں خزانہ دار برانچ حکام کاکہنا ہے کہ جومعاہدے میں طے ہے اس کم کوئی بھی ڈیوائس نہیں لی جائے گی اگرمعاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو قانونی کارراوئی کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...