سہولتوں کی عدم فراہمی‘ کبیروالا ہسپتال سے نشتر ریفر کی گئی زچہ کے جڑواں بچے دنیامیں آنے سے پہلے ہی چل بسے

سہولتوں کی عدم فراہمی‘ کبیروالا ہسپتال سے نشتر ریفر کی گئی زچہ کے جڑواں بچے ...

کبیروالا+بارہ میل (سٹی رپورٹر+نمائندہ پاکستان) تحصیل ہیڈٖ کوارٹر(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

ہسپتال کبیروالا میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے دعوے ٹھس ،ڈیلیوری کیلئے لائی گئی خاتون کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا،جہاں بروقت آپریشن نہ ہونے کے باعث زچہ کے پیٹ میں موجود ’’جڑواں بچے ‘‘ دنیا میں آنے سے پہلے ہی جان بحق ہوگئے۔تفصیل کے مطابق موضع باٹی بنگلہ کے علاقے کوڑا اسراء کا رہائشی محنت کش اپنی بیوی(ث) کو ڈیلیوری کیس کے حوالے سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبیروالا میں لایا ،جہاں انہوں نے زچہ کا معائنہ کرنے بعد اسکی حالت کو تشویشناک قرار دیکر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا ،جہاں رات بھر مبینہ طور پر آپریشن نہ ہونے کے باعث زچہ کے پیٹ میں موجود ’’جڑواں بچے ‘‘ جان بحق ہوگئے ، تاہم بعدازاں انہیں آپریشن کرکے زچہ کے پیٹ سے نکالا گیاعوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محکمہ صحت میں بہتری لانے کیلئے اپنے بلند ویژن کے تحت جو اربوں روپے کی خطیر رقم خرچ کررہے ہیں ،اس کے ثمرات سے عوام کتنا مستفید ہورہے ہیں ،اس کا نوٹس لیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...