ملتان اور گردو نواح سے لڑکی سمیت 3 افراد کی نعشیں برآمد

ملتان اور گردو نواح سے لڑکی سمیت 3 افراد کی نعشیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان، مخدوم رشید (کرائم رپورٹر، نامہ نگار) ملتان کے مختلف علاقوں سے 3افراد کی لاشیں برامد ہوئی ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو قتل جبکہ تیسرے کی موت کی وجہ خود کشی معلوم ہوتی ہے(بقیہ نمبر54صفحہ7پر )

۔ تفصیل کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقہ ڈریم گارڈن کے قریب نہر سے 30سالہ شخص کی گلے میں پھندا لگے لاش ملی ،اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس اور ہومی سائیڈ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں بعداز تفتیش معلوم ہوا کہ مرنے والے کا نام غلام فرید ،جو کینٹ کے علاقے قاسم بیلہ کا رہائشی تھا۔بتایاجاتا ہے کہ غلام فریدگزشتہ روز محنت مزدوری کے لیے صبح گھر سے نکلا تھا۔ پولیس نے تحویل میں لے کر نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔دریں اثناء مخدوم رشید کے نواحی علاقے چاہ ملک والہ سے 22 سالہ لڑکی کی لاش برآمدہوئی ۔نامعلوم لڑکی کے گلے پر تیز دھار آلے کے نشانات موجود تھے۔ اطلاع پر تھا نہ مخدوم رشید پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے لی کر لڑکی کی شناخت اور قتل کی وجوہات کے لیے تحقیقات شروع کر دیں۔دریں اثناء تھانہ بی زیڈ کی حدود پیر تقی قبرستان سے 30سالہ عمران کی لاش برآمدہوئی۔معلوم ہوا ہے کہ،محمد عمران نشہ کا عادی تھاپولیس نے لاش نشتر سرد خانے منتقل کردی۔