حضرت شاہ رکن عالمؒ کے 704ویں عرس کی تقریبات شروع

حضرت شاہ رکن عالمؒ کے 704ویں عرس کی تقریبات شروع

ملتان (سٹی رپورٹر)برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحا نی پیشو ا حضرت شاہ رکن الدین عالم ملتانی کا704واں سالانہ تین روزہ عرس کی تقریبات درگاہ عالیہ حضرت شاہ رکن الدین عالم پرشروع ہو گئی ہیں عرس کی تقریبات کاآغاز درگاہ عالیہ کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے مزار کو غسل دیکر کیااس موقع پر مخدوم مرید حسین قریشی ، مخدوم زادہ زین حسین قریشی ،بھی انکے ہمراہ تھے غسل کے بعد مزار شریف پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی غسل کے بعد احاطہ دربار میں قومی شاہ رکن عالم کانفرنس منعقد کی گئی جس کی صدارت سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کی اس موقع پر، علامہ سید فاروق القادری ،مفٹی ہدایت اللہ پسروری، علامہ حافظ فاروق خان سعیدی ، علامہ سید رمضان شاہ فیضی ،ڈاکٹر صدیق خان قادری ، قاضی بشیر احمد گولروی ، قزونل ایڈمنسٹریٹراوقاف ضیاء المصطفی، ممبر صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری ،بریگیڈےئر مقصود حسین قریشی ، ، حاجی مختار احمد انصاری ، بیرسٹر سلمان قریشی قاری عبد الغٖفار نقشبندی، قاری سعید نقشبندی حمید نواز عصیمی احمد نواز عصیمی، علامہ غلام مصطفی محبوب ، زونل خطیب اوقاف مفتی غلام درویش،محمد ارشد صدیقی ، منیرحسین ہاشمی ،پیر شوکت حسین شاہ ،مخدوم زادہ شاہ حسین قریشی ، مخدوم زادہ سجاد حسین قریشی ،ملک احمد حسین ڈیہڑ،رانا عبد الجبار ، ارشاد علی قریشی ، ڈاکٹر آصف قریشی ،مغتہ اللہ شاہ ، خالد جاوید وڑائچ سمیت دیگر نے شرکت اور خطاب کیا دریں اثناں عرس کے دوسرے روز کی تقریب آج صبح 10بجے درگاہ عالیہ پر شروع ہو نگی قومی کانفرنس کی صدارت سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کرینگے جبکہ مہمان خصوصی ، صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی ،خواجہ نصر محمود تونسوی ،خواجہ قطب الدین فریدی ، اور پیر خالد سلطان قادری ہو نگے جبکہ عرس کی آ خر ی نشست کل ہو گی ۔

ملتان (سٹی رپورٹر)برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا دربار عالیہ حضرت شاہ رکن الدین عالم ؒ ملتانی کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مزارات پر آکر امن محبت اور ہم آہنگی کا درس ملتا ہے مریدین دربار پر آسائش کے لیے نہیں بلکہ عقیدت اور روحانی تسکین کے لئے آتے ہیں اولیا کرام کا پیغام امن و اشتی کاگہوارہ ہے بزرگان دین کے زریعے اللہ کا پیغام ہم تک پہنچااولیا اکرام کے پیغام کی گہرائی میں جانے کی ضرورت ہے اللہ تعالی ہمیں بیرونی دباو سے نبرآزما ہونے کی توفیق عطا فرمائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار عالیہ حضرت شاہ رکن الدین عالم ؒ ملتانی کے 704ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر دربار عالیہ کے احاطہ میں پہلی قومی شاہ رکن عالم ؒ کانفرنس کی نشست سے صدارتی خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی، مفتی غلام مصطفی رضوی، علامہ محمد فاروق خان سعیدی، قاضٰ محمد بشیر گولڑوی، ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، صاجزادہ محمد عثمان پسروری، ڈاکٹر محمد حسین آزاد ، اوقاف کے ریجنل خطیب خواجہ غلام درویش نے خطاب جبکہ قاری محمد عبد الغفار نقشبندی نے تلاوت ، حمید نواز عاصم، احمد نواز عصیمی، غلام شبیر قادری، منیر حسین ہاشمی، خان محمد چاچڑ، قاری محمد سعید نقشبندی، نور محمد ، قاسم راھموں ودیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا قومی شاہ رکن عالم ؒ کانفرنس میں مخدوم ذوہیب گیلانی، مخدوم زادہ زین قریشی، پیر سید شوکت حسین شاہ، پیر ظہور حسین قریشی بریگیڈیئر (ر ) مقصود قریشی، معین الدین قریشی، ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری، ملک ظہور مہے ، میاں جمیل احمد، ڈاکٹر آصف قریشی ،ملک عدنان ڈوگر بھی موجود تھے مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وطن عزیز میں اندرونی کشمکش اور بیرونی دباؤ مسلط کیا جارہا ہے اللہ ان سے ہمیں عہدہ برا ہونے کا صیح طریقہ عطا فرمائے پوری قوم اور وفاق کو یکجا رکھے انہوں نے کہا کہ اولیاء اللہ کے آستانے بھی یکجہتی میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں جس نیک مقصد کے لئے اولیاء اللہ کے درباروں پر حاضری ہو تی ہے اولیاء کی ہم پر نظر ہو تی ہے وہ ہماری عقیدت کو دیکھ رہے ہو تے ہیں جو جس نیت سے یہاں بیٹھا ہے ان سے پوشیدہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اولیاء اللہ نے مختلف انداز میں خلق خدا کو قائل اور مائل کیا جس کی وجہ سے برصغیر میں لاکھوں غیر مسلم مسلمان ہو ئے اللہ ہمیں زہنی و قلبی سکون عطا فرمائے اور اچھے ارداوں پر گامزن کرے اور آسانیاں پیدا کرے سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ دین و دنیا کے معاملے میں سب سے بڑا مسئلہ شارٹ کٹ تلاش کرنا ہے شارٹ کٹ کبھی منزل مقصود پر نہیں پہنچاتے شارٹ کٹ یہ ہے فلاں کو مارو جنت میں پہنچ جاؤ گے ایسا عمل تباہی کے دہانے کی طرف لے جاتا ہے حامد سعید کاظمی نے مزید کہا کہ اللہ کے ولی ہماری رہنمائی کرتے ہیں اللہ کے ولی دنیا کے پیچھے نہیں دنیا ان کے پیچھے ہوتی ہے حضرت شاہ رکن عالمؒ کا مزار ہی نہیں اس میں موجود ہستی بھی ہماری پہچان ہیں ا ور اللہ کے ولی نام و نمودکے قائل نہیں تھے ا نہوں نے کہا کہ د نیا کی مثال انسان کے سائے کی طرح ہے روشنی سامنے ہوگی تو سایہ انسان کے پیچھے پیچھے دوڑے گاجماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلی علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا کہ کچھ جاہل لوگ کہتے ہیں کہ ختم نبوت مولویوں کا مسئلہ ہے جبکہ دہشت گردی کا وزیر یہ کہتا ہے کہ وہ بھی مسلمان ہیں ختم نبوت کا تحفظ ہمارا دینی ،ملی مسئلہ ہے جس کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے مفتی غلام مصطفی رضوی، قاضٰ بشیر احمد گولڑوی نے کہا کہ اولیاء اللہ کا مشن اور فیض تا قیامت جاری رہے گا اولیاء اللہ نے اپنی تعلیمات کی وجہ سے امن، محبت، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیا یہی وجہ ہے کہ اولیاء اللہ کی دینی تعلیمات کی وجہ سے لاکھوں غیر مسلم مشرف بہ اسلام ہوئے۔برصغیر پاک و ہند کے روحانی پیشوا دربار عالیہ حضرت شاہ رکن عالم ؒ ملتانی کے سالانہ عرس مبارک کی دوسری شاہ رکن عالم ؒ کانفرنس آج ہو گی جس کی صدارت سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی کریں گے کانفرنس میں دربار عالیہ تونسہ شریف کے سجادہ نشین خواجہ نصر المحمود، دربار عالیہ کوٹ مٹھن شریف کے سجادہ نشین خواجہ معین الدین کوریجہ سمیت دیگر درگاہوں کے سجاد ہ نشین شرکت کریں گے جبکہ عرس مبارک کی آخری تقریب کل بروز جمعرات کو ہو گی جس میں سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی اختتامی نشست سے خطاب و دعا کرائیں گے اور اختتامی نشست میں جماعت اہلسنت پاکستان کے قائد علامہ سید مظہر سعید کاظمی ودیگر علماء کرام ،مشائخ عظام شرکت کریں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر