غیرت کے نام پر قتل، ٹریفک حادثات میں 2بھائیوں سمیت 5افراد جاں بحق

غیرت کے نام پر قتل، ٹریفک حادثات میں 2بھائیوں سمیت 5افراد جاں بحق

محسن وال، خانیوال، منڈی یزمان، خانقاہ شریف، مٹھن کوٹ، راجن پور، بھاگسر (نمائندگان) باپ نے بیٹی مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بیٹی کو ٹوکے کے وار کرکے قتل کر دیا ٹریفک حادثات میں 2 بھائیوں سمیت 5 افراد دم توڑ گئے اس سلسلہ میں محسن وال ، خانیوال ، نمائندہ پاکستان ، نامہ نگار کیمطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں 42پندرہ ایل میں ملزم محمد شریف نے مبینہ طور پر غیر ت کے نام پر سالہ بیٹی کو ٹوکے کے وار کرکے موت کے گھاٹ اُتار دیا اورملزم موقعہ سے فرار ہوگیا،پولیس تھانہ صدر نے مقتولہ کی نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں منتقل کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔خانقاہ شریف سے نامہ نگار، نمائندہ پاکستان کیمطابق چک 86الف ڈی بی کے رہا ئشی محمد یو سف کے تینوں نو عمر بیٹے ابرار، شہزاد اور فیاض مو ٹر سا ئیکل پر گھر واپس آ رہے تھے۔ جب وہ 101ڈی بی کے قریب پہنچے تو عقب سے آ نے والی تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی۔ پختہ سڑک پر گرنے سے دو بھائی مو قع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ جبکہ تیسرا بھائی شدید زخمی ہو گیا۔ جسے نازک حالت کے پیش نظر فوری بی وی ایچ بہاولپور ریفر کر دیا گیا ہے۔ نا معلوم کار ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ حا دثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سٹی عابد حمید پو لیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ حا دثے کی اطلاع جب متوفیان کے گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔ والدین غم سے نڈھال ہو گئے۔ جبکہ پورے گا ؤں کی فضاء سو گوار ہو گئی۔ مٹھن کوٹ ، راجن پور، بھاگسر سے نمائندہ خصوصی ، نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر کیمطابق روجہان کے چار نوجوان محمد اسلم ،مجاہد علی،محمد طارق وغیرہ راجن پور ہیڈ کوارٹر پر درجہ چہارم کا انٹرویو دینے کے لئے جارہے تھے کہ مٹھن کوٹ کے نزدیک بنگلہ دھینگن انڈس ہائی وے پر ڈیرہ غازیخان کی طرف سے آنے والے ٹرالر کی زد میںآگئے جس کے نتیجہ میں تین نوجوان محمد اسلم ،مجاہد علی اورمحمد طارق موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ چوتھا نوجوان شدید زخمی ہو گیا ریسکیو1122 کے زخمی اور نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہید کوارٹر ہسپتال راجن پور پہنچایا گیا ٹرالر ڈرائیور نے حادثہ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اس کو عمر کوٹ کے نزدیک پکڑ لیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...